ڈپٹی کمشنر را ولپنڈی کا رمضان سستا بازاروں کا دورہ

اشیاء خوردونوش کی کوا لٹی و معیار ، مطلو بہ مقدار میںاشیاء کی د ستیا بی اور مقر رہ نر خوں پر ان کی فروخت کا جائزہ لیا

جمعرات 24 مئی 2018 23:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر را ولپنڈی طلعت محمود گو ندل نے اے سی سٹی لیاقت علی اور انتظامیہ کے دیگر افسران کے ہمراہ سستا ر مضان بازار کمیٹی چوک اور گلزار قا ئد کا دورہ کیا اور وہاں موجود اشیاء خوردونوش کی کوا لٹی و معیار ، مطلو بہ مقدار میںاشیاء کی د ستیا بی اور مقر رہ نر خوں پر ان کی فروخت کا جائزہ لیا۔

ا سکے علاوہ ر مضان بازار میں انتظا میہ کی جا نب سے د ی جا نے والی سہو لتوں بشمول بیٹھنے کی جگہ، ہیلپ ڈ یسک، کمپلینٹ رجسٹر، حا ضری ر جسٹر اور و ز یٹر ر جسٹر کے ساتھ میڈ یکل کیمپ کا بھی دورہ کیا اور چیزوں کی مقدار و کوا لٹی کے علاوہ صفا ئی،فعال سی سی ٹی وی کیمروں اور ر یٹ لسٹ کو نمایا ں جگہ پر آویزاں کر نے کو بھی چیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

طلعت محمود گو ندل نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جا نب سے رمضان کے با بر کت مہینے میں عوام کو اشیا ء ضروریہ کی مناسب نر خوں پر د ستیا بی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع بھر میںلگا ئے گئے ر مضا ن بازاروں کی روزانہ کی بنیاد پر ما نیٹر نگ جا ری ہے اور انتظامیہ کی طرف سے ذخیرہ اندوزی ، گراں فروشی اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے وا لوں کے خلاف بلا امتیازکاروائی کی جا رہی ہے ۔

پرا ئس کنٹرول کمیٹی ر پو رٹ کے مطابق گز شتہ روزضلع بھر کے مختلف مقا مات پرپرا ئس چیکنگ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا کی جانب سے گراںفروشی کے خلاف اقدامات کے تحت 90000روپے جرمانہ،ایم او آرٹیکسلا کی جا نب سی6000 روپے، ملک ر یحان نائب تحصیلدار کی جانب سی6000روپے، جا وید سرور تحصیلدار مری کی جا نب سے 5000روپے ، جا و ید اقبال کو ٹلی ستیاں کی جا نب سی3000 روپے ، کامران خان ضلع کو نسل کی جانب سی9000 روپے ، ملک طارق تحصیلدار گو جر خان کی جا نب سے 3500روپے ، سعید نواز، عا مر شہزاد این ٹی گو جر خان کی جانب سی13000 روپے، شہزاد گو ہر میو نسپل کو ر پو ریشن را ولپنڈی کی جا نب سی94000 روپے ، رانا نایاب تحصیلدار سیٹلمنٹ کی جانب سی4000 روپے اور اے سی کینٹ کی جانب سی55000 کے جرمانے عا ئد کئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے مز ید کہا کہ مہنگا ئی پر قا بو پا نے کے لئے پورا مہینے لگاتار چیکنگ کو عمل میں لایا جائے گاتا کہ گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کر کے عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔