مسلم لیگ ن کی رہنما نادیہ عزیز کو تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنا مہنگا پڑ گیا

سرگودھا کی سڑکوں پر نادیہ عزیز کے خلاف بینرز لگ گئے،نادیہ عزیز کو لوٹا اور اب الوقت قرار دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات مئی 22:11

مسلم لیگ ن کی رہنما نادیہ عزیز کو تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مئی 2018ء) مسلم لیگ ن کی رہنما نادیہ عزیز کو تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنا مہنگا پڑ گیا۔ سرگودھا کی سڑکوں پر نادیہ عزیز کے خلاف بینرز لگ گئے،نادیہ عزیز کے اپنے حلقے میں لگے بینرز پر نادیہ عزیز کو لوٹا اور اب الوقت قرار دے دیا گیا ، آئندہ الیکشن میں ووٹ نہ مانگنے کی اپیل بھی کی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کا وقت قریب سے قریب تر ہوتا جا رہا ہے۔

ایسے میں سیاسی درجہ حرارت کافی بڑھ چکا ہے تو دوسری جانب مختلف سیاسی کردار اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت وفاداریاں تبدیل کر رہے ہیں ۔اس ساری صورتحال میں تحریک انصاف کے وارے نیارے ہیں جس نے اب دوسری جماعتوں کے 100سے زائد الیکٹیبلز کو اپنی سیاسی چھتری میں پناہ دے چکی ہے ۔آج بھی بہاولپور نیشنل پارٹی نے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایسے میں سیاسی کردار شائد اپنی سیاست کو تو سہارا دے رہے ہیں لیکن الیکشن سے قبل ایسے اپنی گزشتہ پارٹیوں کو چھوڑنا ان اراکین کے گلے بھی پڑ رہا ہے۔ایسا ہی کچھ مسلم لیگ ن کی سابق رکن اسمبلی نادیہ عزیز کے ساتھ ہوا جنہوں نے چند روز قبل مسلم لیگ ن سے سیاسی وفاداری ترک کرکے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔تاہم مسلم لیگ ن کی رہنما نادیہ عزیز کو تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنا مہنگا پڑ گیا۔

سرگودھا کی سڑکوں پر نادیہ عزیز کے خلاف بینرز لگ گئے،نادیہ عزیز کے اپنے حلقے میں لگے بینرز پر نادیہ عزیز کو لوٹا اور اب الوقت قرار دے دیا گیا ، آئندہ الیکشن میں ووٹ نہ مانگنے کی اپیل بھی کی۔سرگودھا کہ سڑکوں پر لگے ہوئے بینرز پر درج تحریر کا متن یہ ہے کہ نادیہ عزیز اب الوقت اور لوٹا ہے ، آئندہ الیکشن میں ابن الوقت اور لوٹوں سے گزارش ہے کہ وہ ووٹ مانگ کر شرمندہ نہ ہوں۔ان بینرز سے واضح ہوتا ہے کہ ان کے ووٹرز میں نادیہ عزیز کے خلاف کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔