سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کی درخواست ضمانت منظور

جمعرات 24 مئی 2018 23:33

لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق 6 افسران کی درخواست پر ضمانت بھی منظور کر لی۔

(جاری ہے)

عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار آصف ہاشمی نے موقف اختیار کیا تھا کہ نیب نے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا اور بے بنیاد الزامات لگا ئے،لہذا استدعا ہے کہ عدالت درخواست ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کرے۔