Live Updates

ڈپٹی کمشنر کا رمضان بازار جہانیاں کا اچانک معائنہ۔اشیاء کے نرخ اور معیار کا جائزہ لیا

جمعرات 24 مئی 2018 23:33

خانیوال۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے رمضان بازار جہانیاں کا اچانک معائنہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرعمران عصمت و دیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں چینی ، گھی ،آٹا ،سبزیاں اور دیگر اشیاء ضروریہ کے نرخ ،اوزان اور معیار کی چیکنگ کی انہوں نے آٹے کے سٹال پر اس میں نمی کے تناسب کی جانچ پڑتال کی اور رمضان بازار میں محکمہ زراعت اور مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے قائم کردہ فئیر پرائس شاپس پر سبسڈی پر فراہم کردہ اشیاء کا بھی معائنہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع خانیوال کے رمضان بازاروں میں وافر مقدار میں سستی اور معیاری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں جہاں پورا رمضان المبارک صارفین اشیاء خرید کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیوہسپتال جہانیاں کا اچانک معائنہ کیا انہوں نے ایمرجنسی سمیت ہسپتال کے تمام وارڈوں اور یو نٹس کا معائنہ کیا انہوں نے ڈاکٹرز اور ماتحت عملہ کی حاضری اور ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کو دی جانے واکی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیاانہوں نے محکمہ صحت کے افسران اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کے انتطامی امو راور سروسز میں مزید بہتری لائیں انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں جدید طبی سہو لتوں کی فراہمی سے لوگوں کو علاج معالجہ کی معیاری سہولتیں میسر آرہی ہیں۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :