ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، چودھری طارق سبحانی

جمعرات مئی 23:33

سیالکوٹ۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری طارق سبحانی نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ ووٹ کی عزت ملے گی توہی ملک ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرے گا ۔ قائد محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی پالیسیوں پر مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے پانچ سال شفافیت ، دیانت اور امانت سے عبارت ہے ۔

شکست خوردہ عناصر نے ملک و قوم کے روشن مستقبل کو اندھیروں میں لے جانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کا مستقبل تاریک ہے ۔ الیکشن میں عوام منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیں گے ۔ پورے ملک کے لوگوں کو اکٹھا کر کے ناکام جلسہ کرنے والے آئیں بائیں شائیں کرتے نظر آرہے ہیں ۔ عوام ترقی چاہتی ہے اور بنیادی سہولیات کی خواہش رکھتی ہے ۔ مسلم لیگ(ن) نے عوام کو سستا انصاف دیا اور عوام کو بنیاد ی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کیں۔ مسلم لیگ(ن) عوام کی حمایت سے آئندہ انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔ ووٹ کو عزت دی جائے گی اور ترقی کا سفر جاری رکھا جائے گا ۔