ڈینگی کے خاتمہ کے لئے تمام شہریوں کو مل کراقدامات کرنا ہوں گے،شجاعت علی رانا

جمعرات 24 مئی 2018 23:33

سیالکوٹ۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ایس ایس پی پیٹرولنگ شجاعت علی رانا اور ڈی ایس پی پیٹرولنگ ملک نوید کی خصوصی ہدایت پر انچارج پوسٹ اے ایس آئی محمد عمران نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے ڈینگی کے بارے میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے اور لوگوں کو بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے متعلق بتایا اور ٹریفک قوانین کے بارے میں بھی مفصل آگاہی دی اور شجر کاری مہم میں درختوں کی ہماری زندگی میں اہمیت کے بارے میں مفصل آگاہی دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے بتایاکہ ڈینگی کے خاتمہ کے لئے تمام شہریوں کو مل کر اس کے خلاف اقدامات کرنا ہوں گے ۔ اس کے علاوہ ہمیں ٹریفک حادثات سے بچاؤکے لئے اس کے قوانین پر سختی سے عملدآمد کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :