سکھر میونسپل کارپوریشن کے واٹر ورکس فیز IV شاہراہ عباسی پر جمعرات کو بھی سیپکو کی بجلی کی فراہمی معطل

جمعرات مئی 23:35

سکھر۔ 24مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کے واٹر ورکس فیز IV شاہراہ عباسی پر جمعرات کو بھی سیپکو کی بجلی کی فراہمی معطل، سارا دن سنگل فیز سے بجلی کی فراہمی سے سسٹم نہیں چلایا جاسکا۔

(جاری ہے)

اسی طرح فیز II اور III پر بجلی کا بریک ڈائون اور سنگل فیز سے بجلی کی فراہمی سے پانی کی فراہمی میں شدید دشواری لاحق ہے، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں سیپکو حکام سے اعلیٰ سطح رابطہ کے باوجود بجلی کی فراہمی مکمل بحال نہ ہوسکی ۔ فیز I پر تاروں کی تبدیلی سے بجلی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :