تھامسٹ یونیورسٹی بینکاک تھائی لینڈ کے اینتھروپولاجی ، آرکیالاجی اور سوشیالاجی کے 9پروفیسر ز پر مشتمل وفد کا شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کا دورہ

جمعرات 24 مئی 2018 23:35

سکھر۔ 24مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) تھامسٹ یونیورسٹی بینکاک تھائی لینڈ کے اینتھروپولاجی ، آرکیالاجی اور سوشیالاجی کے 9پروفیسر ز پر مشتمل وفد نے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کا دورہ کا۔ اس موقع پر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے مین کیمپس کے پرووائیس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک نے وفد کو خوش آمدید کہا۔

وفد پروفیسر ڈاکٹر یکتی، پروفیسر ڈاکٹر سڈن او پروفیسر ڈاکٹر ٹیرا و دیگر پر مشتمل تھا۔ اس موقع پر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک نے وفد کو یونیورسٹی کی تعلیمی، تحقیقی و ترقیاتی امور پرآگاہی دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دوستی کا مضبوط رشتہ ہے۔ مجھے امید ہے کہ وفد کے دورے سے اینتھروپولاجی ، آرکیالاجی اور سوشیالاجی کے میدان میں تعلیم و تدریس کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ ثقافت، تہذیب اور تاریخ میں مالامال ہے۔ اس موقع پر جابز ٹرسٹ پاکستان کے میر محمد کھوکھر نے کہا کہ ہم نے تھامسٹ یونیورسٹی کے ساتھ تعلیمی و ثقافتی روابط قائم کیے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کارنر کا اجرا بھی کیا گیا ہے۔ اس کارنر کے تحت کانفرنسیں اور نمائیشیں منعقد ہوتی ہیں۔ انہوں نے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی تعلیم کیلئے کی گئی کوششوں کی تعریف کی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر یکتی نے کہا کہ تھامسٹ یونیورسٹی بینکاک لنکیج پروگرام کے سلسلے میں شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے ساتھ ایک پل کا کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین ویسر ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز، پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری میڈیا کو آرڈنیٹر، ابراہیم کھوکھر، سید فاروق شاہ راشدی، عمران علی سومرو و دیگر بھی موجود تھے۔