پرانی دشمنی پر ایک شخص قتل، ایک زخمی

جمعرات 24 مئی 2018 23:35

لاڑکانہ ۔ 24مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) لاڑکانہ کے قریب تھانہ باقرانی کی حدود گاؤں حیدر بروہی کے نزدیک پرانی دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گاؤں حیدر بروہی کے نزدیک پرانی دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار گاؤں خیر محمد آریجا کے رہائشی نوجوان امان اللہ کونہارو کو قتل کردیا جبکہ واقعے میں ناصر کھوڑو نامی شخص بھی زخمی ہوا۔

اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر مقتول کی لاش اور زخمی کو لاڑکانہ چانڈکا اسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمی کو فوری طور طبی امداد بھی دی گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔