پولیس کی ہائی وے پر کارروائی، سرکاری ادویات کے 35 کارٹن برآمد، ڈرائیور گرفتار

جمعرات 24 مئی 2018 23:35

لاڑکانہ ۔ 24مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) باقرانی تھانہ پولیس نے ایس ایچ او محمد مٹھل کھکھرانی کی سربراہی میں ہائی وے پر دوران چیکنگ سرکاری ادویات کے 35 کارٹن سے برآمد کرکے ڈرائیور نصرت عباسی کو گرفتار کر لیا جبکہ برآمد ہونے والی ادویات کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دوران چیکنگ ہائی وے پر ایک گاڑی سے 35 کارٹن سرکاری ادویات برآمد کرکے ڈرائیور نصرت عباسی کو گرفتار کر لیا ہے جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیشی ٹیم بھی تشکیل دی ہے جو تمام تر معاملے کی تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :