چوری کی دو وارداتوں کے دوران شہری کار، نقدی، زیورات اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے

جمعرات مئی 23:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) چوری کی دو وارداتوں کے دوران شہری کار،، نقدی، زیورات اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے۔ ارشد محمود نے مارگلہ پولیس کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نامعلوم افراد ای نائن سے میری سوزوکی مہران JF681 ماڈل 2005ء چوری کرکے لے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نثار احمد نے کورال پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد میرے گھر سے نقدی، زیورات، ایل ڈی سی چوری کرکے لے گئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :