گلبرک ٹائون میں مسلح افراد تین لوگوں سے موبائل فون اور نقدی چھین کر لے گئے

جمعرات 24 مئی 2018 23:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) گلبرک ٹائون میں مسلح افراد تین لوگوں سے موبائل فون اور نقدی چھین کر لے گئے۔

(جاری ہے)

عاقب مجتبیٰ نے کورال پولیس کو بتایا کہ گلبرک ٹائون میں تین نامعلوم مسلح افراد نے مجھ سے اور میرے دو دوستوں سے موبائل فون اور نقدی چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ کورال پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :