وفاقی دارالحکومت میں زمین کے لین دین ودیگر معاملات میں چھ کروڑ چار لاکھ کے دیئے گئے چیک ڈس آنر ہو گئے

جمعرات 24 مئی 2018 23:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) وفاقی دارالحکومت میں زمین کے لین دین ودیگر معاملات میں چھ کروڑ چار لاکھ کے دیئے گئے چیک ڈس آنر ہو گئے۔

(جاری ہے)

ضیاء اکبر نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ پلاٹ کے لین دین میں جمال اکبر اور شیخ عثمان نے دو چیک مالیتی تین کروڑ ساٹھ لاکھ دیئے جو ڈس آنر ہوئے چیک کروانے پر پلاٹ کے کاغذات ٹمپر پائے گئے۔ سلمان صابر نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ کاروباری لین دین میں شیخ عثمان اور اشفاق نے دس چیک مالیتی تین کروڑ چرانوے لاکھ دیئے جوکہ ڈس آنر ہوئے۔ آغا حسن کاظمی نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ کاروباری لین دین میں زبیر نے 54 لاکھ کا چیک دیا جوکہ ڈس آنر ہوا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :