تفتان بارڈرپرایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار105پاکستانی باشندوں کو لیویز کے حوالے کردیا

جمعرات 24 مئی 2018 23:38

کوئٹہ۔ 24مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) تفتان بارڈرپرایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار105پاکستانی باشندوں کولیویز کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق یہ افراد غیرقانونی طورپرایران میں داخل ہوئے تھے اورروزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپی ممالک جانا چاہتے تھے جنہیں ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرکے تفتان بارڈرپرلیویز کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :