مستونگ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک

جمعرات مئی 23:38

کوئٹہ۔ 24مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) مستونگ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ سیکورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں سیکورٹی فورسزنے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے دستی بم ، اسلحہ اورایمونیشن قبضے میں لیکر ہسپتال سول ہسپتال کوئٹہ پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیئلے مردہ خانے میں کر رکھی۔ سیکورٹی فورسز نے فرارہونے والے دہشت گرد کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔