پنجگور کے علاقے میں دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی

جمعرات مئی 23:38

کوئٹہ۔ 24مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) پنجگور میں دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو پنجگور کے علاقے چتکان میں دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص اکبر ہلاک جبکہ تین افراد حفیظ ، فاروق اور عارف زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :