پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ 13 خواجہ سراوں نے ملک بھر سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

2 امیدوار قومی اسمبلی جبکہ 9 خواجہ سرا صوبائی اسمبلی کا انتخابات لڑیں گے،آل پاکستان ٹرانس جینڈر الیکشن نیٹ ورک

جمعرات 24 مئی 2018 23:22

پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ 13 خواجہ سراوں نے ملک بھر سے الیکشن لڑنے ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مئی 2018ء) پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ 13 خواجہ سراوں نے ملک بھر سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ۔آل پاکستان ٹرانس جینڈر الیکشن نیٹ ورک نے اپنے اجلاس میں باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2 امیدوار قومی اسمبلی جبکہ 9 خواجہ سرا صوبائی اسمبلی کا انتخابات لڑیں گے تفصیلات کے مطابق 2018 پاکستان میں عام انتخابات کا سال ہے۔

جیسے جیسے انتخابات قریب سے قریب تر آ رہے ہیں سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے اور سیاسی کارکنان اور رہنما اپنے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت سیاسی وفاداریاں تبدیل کررہے تو دوسری جانب متعلقہ اداروں نے بھی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ایسے میں ایک کمیونٹی ایسی بھی ہے جو پاکستانی تاریخ میں پہلی بار اپنا ووٹ کاسٹ کرنے جا رہی ہے یا دوسرے الفاظ میں انکو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ووٹ کا حق استمال کرنے کی اجازت مل گئی ہے اور وہ ہے پاکستان میں خواجہ سرا کمیونٹی ،جو اس الیکشن میں پہلی بار حق رائے دہی استعمال کرے گی ۔

(جاری ہے)

پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ 13 خواجہ سراوں نے ملک بھر سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ۔آل پاکستان ٹرانس جینڈر الیکشن نیٹ ورک نے الیکشن کمیشن کے تعاون سے ہونے والی ایک تقریب میں بتایا کہ 2 امیدوار قومی اسمبلی جبکہ 9 خواجہ سرا صوبائی اسمبلی کا انتخابات لڑیں گے۔آل پاکستان ٹرانس جینڈر الیکشن نیٹ ورک کا کہنا تھا کہ فرزانہ ریاض این اے 33، نایاب این اے 142 جبکہ آرزو خان پی کے 33,لبنہ پی پی 26،کومل پی پی 38، میڈم بھٹو پی پی 109سے جبکہ ندیم کشش قومی اسمبلی اور عاشی پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑیں گی۔اس موقع پر خواجہ سراوں کا کہنا تھا کہ وہ انتخابات جیت کر اپنی کمیونٹی کے مسائل ایوان میں اٹھائیں گے۔