لارڈز ٹیسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو سمارٹ واچ پہننا مہنگا پڑ گیا

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم کی مینجمنٹ سے وضاحت طلب کر لی ،کھلاڑیوں کو گھڑیاں فوری اتارنے کی ہدایت

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 24 مئی 2018 23:33

لارڈز ٹیسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو سمارٹ واچ پہننا مہنگا پڑ گیا
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مئی 2018ء) لارڈز ٹیسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو سمارٹ واچ پہننا مہنگا پڑ گی۔ا آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم کی مینجمنٹ سے وضاحت طلب کر لی ،اینٹی کرپشن یونٹ نے کھلاڑیوں کو گھڑیاں فوری اتارنے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق لارڈز ٹیسٹ کا پہلا دن پاکستانی ٹیم کے نام رہا ۔محمد عباس اور حسن علی کی شاندار گیند بازی کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز 184 پر آؤٹ کردیا جبکہ جواب میں پاکستانی بلے بازوں نے ایک وکٹ کے نقصان پر 50 رنز بنالیے۔

دن کے اختتام پر پاکستانی اوپنر اظہر علی اور مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل بالترتیب 18 اور 21 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔تاہم دن کا اختتام پاکستانی ٹیم کے لیے بہتر نہ رہا۔لارڈز ٹیسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو سمارٹ واچ پہننا مہنگا پڑ گی۔

(جاری ہے)

ا آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم کی مینجمنٹ سے وضاحت طلب کر لی۔آئی سی سی قوانین کے مطابق میچز میں فیلڈنگ کے دوران سمارٹ واچ پہننا منع ہے۔

اس کے ساتھ ہی آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے افسر نے کھلاڑیوں کو گھڑیاں فوری اتارنے کی ہدایت کر دی۔اس موقع پاکستانی کھلاڑی حسن علی کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن آفیسرکے مطابق دوران فیلڈنگ گھڑیاں استعمال نہیں کی جاسکتیں۔ہمیں کہاگیاگھڑیاں نہ پہنیں،اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔ذرائع کے مطابق گھڑیاں اسد شفیق اور شاداب خان نے پہن رکھی تھیں۔