پاکستانی نوجوانوں کا زبردست کارنامہ

پاکستانی نوجوانوں نے خودکار وہیل چئیر کا کامیاب تجربہ کرلیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 24 مئی 2018 23:50

پاکستانی نوجوانوں کا زبردست کارنامہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مئی 2018ء) پاکستانی نوجوانوں کا زبردست کارنامہ منظر عام پر آگیا۔لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں طالبعلموں نے خودکار وہیل چئیر کا کامیاب تجربہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں طالبعلموں نے خودکار وہیل چئیر بنا لی۔ حیرت انگیز خوبیوں کے ساتھ کم قیمت کی مقامی وہیل چئیرز میں بہت سی خصوصیات موجود ہیں۔

اس خودکار وہیل چئیر کا نام گوبی رکھا گیا ہے۔گوبی ایک آواز پر آگے پیچھے آتی جاتی ہے، تو دائیں بائیں مڑ بھی سکتی ہے، سو میٹر کی حد میں گوبی کو موبائل کی مدد سے بھی آپریٹ کیا جا سکتا ہے۔
الیکٹریکل انجینئر فائزارباب کا کہنا تھا کہ اب ایک شخص خود اپنی وہیل چئیر آپریٹ کر سکتا ہےاور اسکو چلانے کے لیے کسی بھی قسم کی مدد درکار نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

لاہوریونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے شعبہ الیکٹریکل انجینئیرنگ کے طالبعلم فائز ارباب اور انکے ساتھیوں  نے پہلی خودکار وہیل چئیر تیار کی ہے۔
اس وہیل چئیر کی خوبیوں خامیوں پر بات چیت کرتے ہوئے مکینیکل انجینئر ادریس کا کہنا تھا کہ اسکی بیٹری لمبے عرصے تک چل سکتی  ہے اوراگر یہ مکمل چارج ہو تو ایک ہی بار میں 25کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔

اس کی لانچنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے  الیکٹریکل انجینئر فائزارباب کا کہنا تھا کہ ہم جون میں اسے لانچ کریں گے اور تیس کے قریب وہیل چیئرزعطیہ بھی کی جائیں گی۔انکا مزید بتانا تھا کہ مارکیٹ میں آنے سے پہلے ہی اس جدید وہیل چئیر کو کنزیومر پراڈکٹ ڈیزائن ایوارڈ دو ہزار اٹھارہ مل چُکا ہے ۔ انہوں نے اسکے فیچرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ  پاکستان میں بننے والی پہلی خود کار وہیل چئیر گوبی متعارف ہونے کے بعد جلد ہی بیرون ممالک سے آنے والی مہنگی وہیل چئیرز کی چھٹی کرا دے گی۔

متعلقہ عنوان :