وفاقی حکومت نے عید الفطر پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی

جمعہ 25 مئی 2018 00:20

وفاقی حکومت نے عید الفطر پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) وفاقی حکومت نے عید الفطر پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن پاکستان فلم ایگزی بیشن ایسوسی ایشن کو بھی بھجوا دیا گیا ہے، جس کے مطابق تمام فلم ڈسٹری بیوٹرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ مقررہ عرصہ کے دوران بھارتی فلموں کی نمائش نہ کی جائے۔

(جاری ہے)

مقامی فلمی صنعت کے فروغ کے لئے بھارتی فلموں پر محدود پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے سنٹرل بورڈ آف فلم سنسر کے چیئرمین دانیال گیلانی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق عید سے 2دن پہلے اور 2ہفتے بعد تک رہے گا۔ وزارتِ اطلاعات نے بھارتی فلموں کی نمائش پر جزوی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ عید الاضحیٰ پر بھی بھارتی فلمیں سینماؤں میں نہیں لگائی جاسکیں گی۔

متعلقہ عنوان :