جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، سٹانسلاس وارینکا اور ایندرس سیپی اپ سیٹ شکست کے بعد باہر

جمعہ 25 مئی 2018 10:00

جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) ہنگری کے ٹینس کھلاڑی مارٹن فکسوویکس اور جرمنی کے پیٹر گوجو ویک اور اٹلی کے فابیو فوجنینی جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ سوئٹزرلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور میزبان کھلاڑی سٹانسلاس وارینکا اور اٹلی کے اینڈرس سیپی ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

سوئٹزرلینڈ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں ہنگری کے مارٹن فکسوویکس نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوئس سٹار اور میزبان کھلاڑی سٹانسلاس وارینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-0 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ ایک اور میچ میں جرمنی کے پیٹر گوجو ویک نے سخت مقابلے کے بعد اٹلی کے اینڈرس سیپی کو 6-3، 6-7(3-7) اور 6-3 سے شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ اٹلی کے فابیو جنینی نے امریکی کھلاڑی سینڈ جرن کو ہرا کر ٹاپ فور کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :