سٹراسبرگ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز، اناستاسیا روڈینووا اور نادیا کیچنوک فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 25 مئی 2018 10:00

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) آسٹریلیا کی ٹینس سٹار اناستاسیا روڈینووا اور انکی یوکرائن کی جوڑی دار نادیا کیچنوک اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے سٹراسبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیمی فائنل میں تائیوان کی چن ینگ جان اور انکی تھائی لینڈ کی جوڑی دار لیوک سیکا کومخوم کو ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

فرانس میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی ٹینس سٹار اناستاسیا روڈینووا اور انکی یوکرائن کی جوڑی دار نادیا کیچنوک عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے تائیوان کی چن ینگ جان اور انکی تھائی لینڈ کی جوڑی دار لیوک سیکا کومخوم کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ انکی فتح کا سکور 6-2 اور 7-5 تھا۔