سٹراسبرگ اوپن ٹینس، ڈومنیکا کیبلکووا اور اناستاسیا پائولیچنکووا نے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

جمعہ مئی 10:00

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) سلواکیہ کی نامور ٹینس سٹار ڈومنیکا کیبلکووا اور روس کی اناستاسیا پائولیچنکووا عمدہ کارکردگی کی بدولت سٹراسبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنلز میں سلواکیہ کی ڈومنیکا کیبلکووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں روس کی اناستاسیا پائولیچنکووا نے قزاخستان کی زارینا دیاز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

متعلقہ عنوان :