ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان چیریٹی میچ 31 مئی کو لارڈز گرائونڈ پر کھیلا جائیگا

جمعہ 25 مئی 2018 10:00

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چیریٹی میچ 31 مئی کو لندن کے لارڈز گرائونڈ پر کھیلا جائیگا جس سے حاصل ہونے والی رقم گزشتہ برس کیریبین میں سمندری طوفانوں کے باعث متاثر ہونے والے سٹیڈیم کی تعمیر نو کیلئے خرچ کی جائے گی۔ نیپال کے ابھرتے ہوئے لیگ سپنر سندیپ لیمی چن کو رواں ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول چیریٹی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے آئی سی سی ورلڈ الیون سکواڈ میں شامل کر لیا گیا، بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن ذاتی وجوہات کی بناء پر سکواڈ سے دستبردار ہو گئے اور ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

ورلڈ الیون اور کالی آندھی کے درمیان چیریٹی میچ 31 مئی کو لارڈز کے تاریخی گرائونڈ پر کھیلا جائے گا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم گزشتہ برس کیریبین میں سمندری طوفانوں کے باعث متاثر ہونے والے سٹیڈیم کی تعمیر نو کیلئے خرچ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

لیمی چن نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں 13 وکٹیں لیکر ٹیم کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا درجہ دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ لیمی چن نے اپنے بیان میں کہا کہ ورلڈ الیون سکواڈ کیلئے منتخب ہونا نہ صرف میرے لئے بلکہ پورے ملک کیلئے باعث اعزاز لمحہ ہے، لارڈز گرائونڈ کرکٹ کی پوری تاریخ رکھتا ہے اور اس پر کھیلنا ہر کھلاڑی کا دیرینہ خواب ہوتا ہے اسلئے میں بھی بہت پرجوش ہو رہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :