12 رمضان المبارک کو دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر سورج کعبہ کے عین اوپر ہو گا

قطب نما کے بغیرکعبہ کی سمت معلوم کی جاسکے گی

جمعہ 25 مئی 2018 10:30

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) سعودی ماہر فلکیات انجینئر ماجد ابوزاھر نے کہا ہے کہ 12 رمضان بروز پیر سورج عین کعبہ کے متوازی آجائے گا جس سے کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ نے ماہر فلکیات کے حوالے بتایا ہے کہ 28 مئی کو سعودی وقت کے مطابق دوپہر 12بج کر 18 منٹ پر اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بج کر 18 منٹ پر سورج عین کعبہ شریف کے اوپر ہو گا۔ یہ منظر رواں سال کا پہلا منظر ہو گا جس سے بغیر کسی قطب نما کے کعبہ کی سمت معلوم کی جاسکے گی ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زمانہ قدیم میں بھی اسی طریقے کو استعمال کرتے ہوئے لوگ کعبہ کی سمت کا تعین کیاکرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :