سعودی عرب، بس حادثہ میں 36 افراد زخمی ، 3کی حالت نازک

جمعہ 25 مئی 2018 10:30

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) سعودی عربمیں کارکنوں کو لے جانے والی بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 36 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تبوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہلال الاحمر کے علاقائی ترجمان نبیل العنزی نے بتایا کہ شاہ عبدالعزیز شاہراہ پر نجی کمپنی کی بس کارکنوں کو لے جا ہوئے روڈ کے کنارے بنی کنکریٹ وال سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 36 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں میں 3 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ 6 شدید زخمیوں کو شاہ خالد اورایک کو شاہ فہد اسپشلسٹ سپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :