جاپانی ڈیپارٹمنٹل اسٹورز میں ٹیکس فری اشیا کی ریکارڈ فروخت

جمعہ 25 مئی 2018 10:30

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) جاپان آنے والے غیرملکی سیاحوں نے جاپانی ڈیپارٹمنٹل اسٹوروں سے ٹیکس فری اشیاء خرید کر ریکارڈ قائم کر دیا۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان میں سیر کی غرض سے آنے والے غیر ملکی سیاحوں نے گزشتہ ماہ کے دوران بے تحاشا ٹیکس فری اشیاء خرید کر ریکارڈ قائم کر دیا جس سے جاپانی دکانداروں کا غیر ملکی سیاحوں پر انحصار بڑھتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سیاحوں کی جانب سے خریدی جانے والی مقبول اشیاء میں کاسمیٹکس جیسی پرتعیش برانڈڈ مصنوعات شامل ہیں۔ جاپانی ڈیپارٹمنٹل اسٹوروں کی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ایسی اشیا کی فروخت تقریباً 29 کروڑ ڈالر رہی اور گزشتہ سال اس ماہ کی نسبت تقریباً 43 فیصد اضافہ ہوا ہے اور مارچ میں قائم ہونے والا ماہانہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ایسوسی ایشن کو توقع ہے کہ ٹوکیو میں منعقد ہونے والے 2020 اولمپک کھیلوں تک سیاحوں کی طلب میں مزید اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :