مسجد نبوی میں روزہ داروں کے لئے 13 ہزار اضافی واٹر کولر فراہم

جمعہ مئی 10:30

مدینہ منورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ نے ماہ رمضان المبارک کے دوران آب زم زم کے 13 ہزار اضافی کولر مہیا کر دیئے ۔ مسجد نبوی کی انتظامیہ کے شعبہ السقایا کے ڈائریکٹر یوسف العوفی نے سعودی خبر رساں ایجنسی کو مزید بتایا کہ تمام کولر ایک رنگ کے ہیں۔

(جاری ہے)

کولرز میں ٹھنڈا اور سادہ آب ز م زم بھرا جاتا ہے جن کی شناخت کے لئے سادہ آب زم زم پر " غیر مبرود " تحریر کیا جاتا ہے جبکہ دوسرے کولروں میں ٹھنڈا آب زم زم مہیا کیاجاتا ہے۔

ادارہ سقایا کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں افطاری اور سحر ی کے اوقات کے دوران یہ اضافی کولر مسجد نبوی الشریف کے اندرونی اور بیرونی صحنوں میں روزہ داروں کے لئے رکھے جاتے ہیں تاکہ بیرونی صحنوں میں افطاری اور سحر ی کرنے والوں کوکسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :