رواں سال کے اختتام تک بینک آف پنجاب کا بعد از ٹیکس منافع 6.3 ارب روپے تک بڑھنے کی توقع

جمعہ 25 مئی 2018 10:30

رواں سال کے اختتام تک بینک آف پنجاب کا بعد از ٹیکس منافع 6.3 ارب روپے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) رواں سال 2018ء کے اختتام تک بینک آف پنجاب ( بی او پی) کا بعد از ٹیکس منافع 6.3 ارب روپے تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جس کا بنیادی سبب بینک کی نیٹ انٹرلسٹ انکم (این آئی آئی) میں ہونے والا 15 فیصد کا اضافہ ہے۔ فارچون سکیورٹیز کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند سال کے دوران بینک کی آمدنی میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم بینک انتظامیہ کے اقدامات سے حالیہ سال کے دوران اس کی کارکردگی اور نفع میں اضافہ کی امید ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک بھر میں بینک آف پنجاب کی 540 برانچز خدمات فراہم کررہی ہیں جبکہ بینکاری کے شعبہ میں بی او پی کا حصہ 3.5 فیصد کے قریب ہے۔ بینک کی جانب سے نئی برانچز کے قیام کے حوالے سے کی جانے والی سرمایہ کاری کے نتائج ملنا شروع ہوگئے ہیں جس سے بینک کے کاروبار اور آمدنی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2018ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران بینک آف پنجاب کی مالی کارکردگی میں نمایاں بہتری سے توقع ہے کہ سال کے اختتام تک بینک کا بعد از ٹیکس منافع 6 ارب روپے سے تجاوز کرجائے گا۔

متعلقہ عنوان :