نعیم الحق کے دانیال عزیز کو تھپڑ مارے کے بعد عمران خان نے کیا رد عمل دیا؛ پی ٹی آئی رہنما کا اہم انکشاف

عمران خان نے دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے کے اقدام کی تعریف کی، پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کی گفتگو

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعہ مئی 10:44

نعیم  الحق کے دانیال عزیز کو تھپڑ مارے کے بعد عمران خان نے کیا رد عمل ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مئی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے میرے دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے کے اقدام کی تعریف کی ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران ایک انتہائی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا۔۔نجی ٹی وی چینل کے حالات حاضرہ کے پروگرام کے دوران تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق اور مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز الجھ پڑے تھے۔

اس دوران نعیم الحق نے غصے میں آکر دانیال عزیز کو تھپڑ بھی رسید کردیا تھا۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ دانیال عزیز مجھے اور میرے لیڈر کو اب سے نہیں بلکہ کئی سالوں سے گالیاں نکال رہا تھااور کل بھی دانیال عزیز نے قومی اسمبلی میں عمران خان ک موجودگی میں ان کو چور کہا تو میرا دانیال عزیز کو تھپڑ مارنا قدرتی عمل تھاور عمران خان نے میرے اس اقدام کو سراہا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے چاہنے والے لوگوں نے بھی میرے اس اقدام کی تعریف کی ہے تاہم کچھ لوگوں نے اس کی مخالفت بھی کی ہے ۔

(جاری ہے)

اور ٹی وی چینلز والوں کو بھی خیال کرنا چاہئیے اور دانیال عزیز جیسے لوگوں کو ٹی وی پر نہیں بٹھانا چاہئیے۔نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو جو بھی گالی دے گا اسے جواب ملے گا۔یہ بات میرے لیے اور تمام پارٹی رہنماؤں کے لیے نا قابل قبول ہے کہ ہمارے لیڈر کے لیے ایسی زبان زبان استعمال کی جائے۔نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ لاتوں کےبھوت باتوں سے نہیں مانتے۔اور میری پارٹی رہنماؤں نے بھی میرے اس کام کی تعریف کی ہے۔میرے محبوب لیڈر عمران خان کی توہین کرنے والوں کو جواب ضرور ملے گا۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم احق نے دوران پروگرام ن لیگ کے وزیر دانیال عزیز کو تھپڑ رسید کر دیا تھا۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: