عامر خان نے فلم ’’سنجو‘‘ میں کام سے انکار کی وجہ بتا دی

جمعہ 25 مئی 2018 11:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) بالی وڈاداکار عامر خان نے فلم ’’سنجو‘‘ میں کام سے انکار کی وجہ بتا دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی فلم ’’سنجو‘‘ میں سنیل دت کے کردار سے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں فلم میں سنجے دت کا کردار ادا کرنا چاہتا تھا اس لئے میں نے فلم میں سنیل دت کے کردار سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

عامر خان ان دنوں فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :