کرن جوہر نے زندگی کی 46 ہاریں دیکھ لیں

جمعہ 25 مئی 2018 11:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ساز کرن جوہر نے زندگی کی 46 بہاریں دیکھ لیں ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز کرن جوہر 25مئی 1972ء کو ممبئی میں پیدا ہوئے، کرن جوہر نے اپنے کیرئیر کا آغاز ہدایتکاری کے شعبے میں1998ء میں بننے والی فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ سے کیا جس پر انہیں بہترین ہدایتکار اور سکرین پلے کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا، اس کے بعد ان کی مشہور فلموں میں ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘، ’’ کبھی الوداع نہ کہنا‘‘، ’’مائی نیم از خان‘‘ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فلم ساز کو متعدد ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ کرن جوہر اپنی سالگرہ نیو یارک میں منائیں گے، جہاں وہ پانچ روز تک قیام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :