فلم ’’ریس ۔3‘‘کے گانے’’ہیریئے‘‘ کو صرف گانا پر پانچ روز میں 3 ملین افراد نے دیکھا

جمعہ مئی 11:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’ریس ۔3‘‘ کے گاناے’’ہیریئے‘‘ کو صرف کمرشل میوزک سٹریمنگ سروس گانا پر پانچ روز میں3 ملین سے زائد افراد نے دیکھا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان اور جیکولین فرنینڈس کی فلم ’’ریس تھری‘‘ کا گانا’’ہیریئے‘‘ حال ہی میں ریلیز کیا گیا جسے صرف کمرشل میوزک سٹریمنگ سروس گانا پر پانچ روز میں 3ملین سے زائد افراد نے دیکھا، گانا جیکولین فرنینڈس اور سلمان خان پر فلمایا گیا۔ فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا ہیں۔ فلم15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔