سدھارتھ ملہوترا کا جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کے مرتکب افراد کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

جمعہ 25 مئی 2018 11:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کے مرتکب افراد کو سخت سزا دینے کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سدھارتھ ملہوترا نے حال ہی میں بھارتی وزیر اعظم کے نام ایک خط میں جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کے مرتکب افراد کو سخت سزا دینے کی درخواست کی ہے، سدھارتھ ملہوترا ان دنوں کرن جوہر کی فلم جو وکرم بترا کی زندگی پر مبنی ہے پر کام کر رہے ہیں۔