امریکہ میں ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 10جون تک درخواستیں طلب

جمعہ مئی 11:00

امریکہ میں ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے امریکہ میں منعقد ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ایچ ایکس۔ دی ہوٹل ایکسپیرئینس‘‘میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 10جون تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نمائش میں ایڈور ٹائزنگ اور پروموشن ‘ صفائی کے آلات ‘ فونیشنگز‘ فوڈ اور بیوریج سمیت دیگر مختلف مصنوعات وخدمات تیار / فراہم کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات / خدمات کی نمائش اور درآمد کنندگان سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ دو روزہ عالمی تجارتی نمائش 11اور 12 نومبر 2018ء کو نیو یارک امریکہ میں منعقد ہوگی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائیٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔