حکومت ای ڈی بی کو ختم کرنے کے فیصلہ پر نظر ثانی کرے، پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹو پارٹس اینڈ اسیسریز مینو فیکچررز کا مطالبہ

جمعہ 25 مئی 2018 11:00

حکومت ای ڈی بی کو ختم کرنے کے فیصلہ پر نظر ثانی کرے، پاکستان ایسوسی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) آٹو سیکٹر میں کی جانے والی 370 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے بھرپور استفادہ کیلئے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) کی بحالی ضروری ہے۔پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹو پارٹس اینڈ اسیسریز مینو فیکچررز (پاپام) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ای ڈی بی کو ختم کرنے کے فیصلہ پر نظر ثانی کرے تاکہ شعبہ میں پہلے سے کی جانے والی سرمایہ کاری سے بھرپور استفادہ کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

پاپام کے حکام نے کہا ہے کہ نئی آٹو پالیسی کے تحت دنیا بھر کے کئے کارساز ادارے ملک میں 800 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کرچکے ہیں جبکہ دیگر کئی عالمی ادارے سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہنڈائی ‘ کیا موٹرز ‘ واکس ویگن ‘ اسوزو‘ نسان اور رینالٹ سمیت گاڑیاں تیار کرنے والے کئی ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اس لئے ای ڈی بی کے خاتمہ کے فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے تاکہ شعبہ کی ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :