چار روزہ عالمی تجارتی میلہ ’’اے آئی ایم ۔ایکسپو امریکہ‘‘ 11 سے 14 اکتوبر تک منعقد ہوگا

جمعہ مئی 11:00

چار روزہ عالمی تجارتی میلہ ’’اے آئی ایم ۔ایکسپو امریکہ‘‘ 11 سے 14 اکتوبر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے ’’اے آئی ایم ۔ایکسپو امریکہ‘‘ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے 10 جون تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چار روزہ عالمی تجارتی میلہ 11 تا 14 اکتوبر 2018ء کو منعقد ہوگا جس میں مختلف اقسام کے موٹر سائیکلز ‘ آلات ‘ اسیسریز ‘ جوتے ‘ ہیلمٹ سمیت دیگر مختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش کرسکیں گے جبکہ نمائش میں شرکت سے انہیں کاروباری معاملات طے کرنے میں بھی مدد حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :