دوسرے ویزے پر مملکت آنے والے غیر ملکی پرانا ڈرائیونگ لائسنس نئے اقامہ پرجاری کروا سکتے ہیں، سعودی ٹریفک پولیس

سعودی عرب،دوسرے ویزے پرآنے والے غیر ملکی اپنا پرانا لائسنس بحال کروا سکتے ہیں

جمعہ 25 مئی 2018 11:10

دوسرے ویزے پر مملکت آنے والے غیر ملکی پرانا ڈرائیونگ لائسنس نئے اقامہ ..
جدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) سعودی ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ دوسرے ویزے پر مملکت آنے والے غیر ملکی افراد اپنا پرانا ڈرائیونگ لائسنس نئے اقامہ پرجاری کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی ٹریفک پولیس نے ٹویٹر اکاونٹ پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسے غیر ملکی افراد جومملکت میں مقیم رہ چکے ہوں اور وہ دوسرے ویزے پر قانونی طریقے سے مملکت آئیں انہیں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لئے از سرنو تمام معاملات نمٹانے کی ضرورت نہیں وہ اپنے پرانے لائسنس کی فوٹو کاپی ٹریفک آفس میں پیش کر کے نئے اقامہ نمبر پر دوسرا لائسنس جاری کروا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :