ترک فضائیہ کا شمالی عراق پرحملہ، دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ

جمعہ مئی 11:10

ترک فضائیہ کا شمالی عراق پرحملہ، دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ
بغداد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) شمالی عراق میں ترک فضائیہ کے حملے میں علیحدگی پسند تنظیم ’’پی کے کے‘‘ کے 6 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترک نشریاتی ادارے نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ترک فضائیہ نے شمالی عراق کے علاقے حاکورک میں کارروائی کرتے ہوئے علیحدگی پسند تنظیم ’’ پی کے کے‘‘ کے 6 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز کی رپورٹ کے مطابق آپریشن کے بعد تمام طیارے بحفاظت اپنے اڈوں پر وآپس آگئے

متعلقہ عنوان :