پرینیتی چوپڑا کی فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کے سیٹ پر بنائی گئی تصویر جاری

جمعہ 25 مئی 2018 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) بالی وڈاداکارہ پرینیتی چوپڑا کی فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کے سیٹ پر بنائی گئی تصویر جاری کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پرینیتی چوپڑا کی فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کے سیٹ پر بنائی گئی تصویر سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کر دی گئی ہے۔ تصویر میں پرینیتی چوپڑا شال لپیٹے ایک جھیل کے کنارے بیٹھی ہوئی ہیں۔ فلم میں پرینیتی چوپڑا کے ہمراہ ارجن کپور نظر آئیں گے۔ فلم پہلے طے شدہ شیڈول کے مطابق 7دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جانی تھی لیکن پھر اجے دیوگن کی فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کے ٹکرائو سے بچنے کے لئے فلم کی تاریخ 19اکتوبر کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :