اپنے بچوں کے لئے ناکام نہیں مسحور کن شخصیت بننا چاہتا ہوں، بوبی دیول

جمعہ 25 مئی 2018 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) بالی وڈ ا داکار بوبی دیول نے کہا ہے میں اپنے بچوں کے لئے ناکام نہیں بلکہ مسحور کن شخصیت بننا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بوبی دیول نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں یہ نہیں چاہتا کہ میں میرے بچوں کے ذہنوں میں میرے لئے لوزر کا لفظ آئے بلکہ میںان کے لئے متاثر کن شخصیت بننا چاہتا ہوں جیسے کہ میرے لئے میرے والد دھرمیندر ہیں۔ بوبی دیول ان دنوں سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ پر کام کر رہے ہیں، جس کی کاسٹ میں جیکولین فرنینڈس، بوبی دیول، انیل کپور، ڈیزی شا اور ثاقب سلیم شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا ہیں۔ فلم15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔