کپاس کی کاشت کیلئے معیاری بیج استعمال کرناچاہئیے،احمد نوید امجد

جمعہ 25 مئی 2018 11:40

قصور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) کاشتکار کپاس کی اچھی پیداوارحاصل کرنے کیلئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں ۔کپاس کی کاشت کے لئے سفارش کردہ اقسام کا معیاری ،تندرست ،خالص اور بیماریوں سے پاک بیج استعمال کرناچاہئیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)قصور احمد نوید امجدنے کاشتکاروں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تصدیق شدہ معیاری بیج پنجاب سیڈکارپوریشن کے علاوہ رجسٹرڈ پرائیویٹ اداروں سے حاصل کیاجاسکتاہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں اورکسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاںہے۔

متعلقہ عنوان :