پیٹھاکدوکی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

جمعہ 25 مئی 2018 11:40

قصور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے پیٹھاکدوکی کاشت فوری طورپر شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کاشتکارجلدازجلد پیٹھاکدو کی کاشت شروع کرکے اسے جون کے آخرتک مکمل کرلیں تاکہ بہترپیداوارکاحصول ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیٹھاکدوکی پچھیتی کاشت کا عمل بروقت مکمل کرنے سے انتہائی مثبت نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹھا کدو کی کاشت کیلئے ایسی زرخیززمین کا انتخاب کیاجاناچاہئیے جس میں پانی کے نکاس کا اچھا انتظام موجود ہو۔

متعلقہ عنوان :