ریتلے علاقوں میں گوارے کی کاشت جون میں مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 25 مئی 2018 11:40

قصور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) محکمہ زراعت نے میانوالی‘ بھکر‘جھنگ‘لیہ ‘بہاولپورسمیت ریتلے وکم بارش والے علاقوں میں گوارے کی کاشت اگلے ماہ جون کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کاشتکار گوارے کی فصل بروقت کاشت کرلیں تاکہ اس کی اچھی پیداوارحاصل ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گوارہ موسم خریف کی اہم پھلدار فصل ہے جسے پھل دار خاندان سے تعلق رکھنے کی وجہ سے نائٹروجن کھادکی ضرورت نہ ہوتی ہے کیونکہ یہ فصل نائٹروجن کی ضرورت کو خود پوراکرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گوارہ زمین کی ذرخیزی میں اضافہ کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتاہے لہذا اگر اس کو ہل چلاکر زمین میں دبادیاجائے تو یہ زمین کی زرخیزی میں کئی گنااضافہ کردیتاہے۔

متعلقہ عنوان :