سوہانجنا سے موذی امراض کا علاج کیا جاسکتاہے‘طبی ماہرین

جمعہ 25 مئی 2018 11:40

سوہانجنا سے موذی امراض کا علاج کیا جاسکتاہے‘طبی ماہرین
قصور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) طبی اورغذائی امورکے ماہرین کا کہناہے کہ سوہانجناکے پتے ‘بیج‘چھال‘ گوند‘ جڑیں اورتیل سے موذی امراض کا علاج کیا جاسکتاہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے زرعی وسوہانجناماہر گلریزشہزادنے اس حوالے سے بتایا کہ سوہانجناکے ذریعے گردوں، جگر،بلڈپریشر، کولیسٹرول، شوگر،موٹاپا،کینسر، جوڑوں کے درد، چہرے کی جھریوں ،ایڈز اور یرقان کا شافی علاج کیاجاسکتاہے اس پودے کو قدرت نے بھرپور قوت مدافعت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار سوہانجنے کے درختوں کو کاشت کرکے دیگر روایتی فصلوں ،سبزیوں اور درختوں کی نسبت زیادہ آمدن بھی حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوہانجنازمیں پر پائے جانیوالے دیگر پودوں، درختوں اور فصلوں کی نسبت زیادہ غذائی قوت رکھتاہے جس کو سبزی،فوڈسپلیمنٹ ،سبزچائے، جانوروں کے چارے اور دوائی کے طورپر استعمال کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :