ایڈونچرتھرلر فلم’’ اسکائی اسکریپر‘‘کا ٹریلرجاری کردیاگیا

لیجنڈنری پکچر ز کی تیار کردہ یہ تھرلر فلم 13جولائی کو سنیما گھروںکی زینت بنے گی

جمعہ 25 مئی 2018 11:40

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) نامور ریسلر اور ہالی وڈکے سپر اسٹارڈیوین جانسن المعروف’’ دی راک‘‘کی ایکشن سے بھرپور نئی ایڈنچر تھرلر فلم’’ اسکائی اسکریپر‘‘ کاٹریلرجاری کر دیا گیا ہے۔روسن مارشل تھربرکی ہدایتکاری میں بننے والی ا س ڈرامہ فلم کی کہانی سابق ایف بی آئی اہلکار اور ریسکیو ٹیم کے کارکنان پر مبنی ہے جن کا مشن دنیا کی بلندو بالا اور مشہور عمارتوں کی سیکیورٹی پر نظر رکھنا اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے تاہم ایک روز چین کی محفوظ ترین اور بلند عمارت میں آگ بھڑک اٴْٹھتی ہے جس نے بڑے پیمانے پر لوگ عمارت کے اندر پھنس جاتے ہیں۔

اس واقعے کے بعد سیکیورٹی ٹیم اور ایف بی آئی اہلکار فوری کاروائی کرتے ہوئے نذرِ آتش ہونے والی عمارت سے لوگوں کو زندہ نکالنے کے لئے تمام رکاوٹوں کو راستے سے ہٹاتے ہوئے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں اوراپنی جان کی بازی لگا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایکشن سے بھرپوراس سنسنی خیز فلم میں ڈیوین جانسن مرکزی کردار میں جلوہ? گر ہو رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں نیو کیمبل،رونلڈ مولر، پیبلو شرائبر،برائن مین ، نوہا ٹیلراورہانا کوئن وین سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔لیجنڈنری پکچر ز کی تیار کردہ یہ تھرلر فلم یونیورسل پکچرز کے تحت 13جولائی کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :