فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘کا مجموعی طور پر 47.51 کروڑ کا بزنس

جمعہ 25 مئی 2018 11:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘ نے ریلیزکے 3ہفتوں میں مجموعی طور پر 47.51 کروڑ کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار امیش شکلا کی فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘4 مئی کو ریلیز کی گئی جس نے ریلیز کی 3 ہفتون میں مجموعی طور پر 47.51 کروڑ روپے کما لئے ہیں، فلم میں اداکار امیتابھ بچن نے 102سالہ باپ اور اداکار رشی کپور نے ان کے 75سالہ بیٹے کا کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :