امیرا دستور کی فلم ’’مینٹل ہے کیا ‘‘ کی عکسبندی شروع

جمعہ مئی 11:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ امیرا دستور نے فلم ’’مینٹل ہے کیا ‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ امیرا دستور نے ٹویٹر پر فلم ’’مینٹل ہے کیا ‘‘ کے کلپ بورڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نیچے ’’مینٹل ہے کیا ‘‘ لکھا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکارہ کنگنا رناوت اور راج کمار رائوہدایتکار پراکاش کوولا مودی کی کامیڈی اور نفسیاتی تھرلر فلم ’’مینٹل ہے کیا ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم میں امیرا دستور اداکار راج کمار رائو کی محبت ہوں گی۔