دیپیکا پڈوکون کو تازہ تصویر پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

جمعہ 25 مئی 2018 11:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو بڑی ہیٹ کے ساتھ بنائی گئی تصویر پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لئے سوشل میڈیا پرکافی متحرک ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے مداحوں کے لئے کچھ نہ کچھ پوسٹ کرتی رہتی ہیں، اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے حال ہی میں اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ بہت بڑی ہیٹ پہن کے بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں لیکن کچھ لوگوں کی طرف سے انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول یا تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :