Live Updates

قانون کی خلاف ورزی،پاکستان واپڈا کے عبدالرحمن قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ سے فارغ

جمعہ 25 مئی 2018 11:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) پاکستان آرچڑی فیڈریشن نے پاکستان واپڈا کے کھلاڑی عبدالرحمن کو قانون کی خلاف ورزی کرنے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کی لسٹ سے فارغ کردیا ہے۔ گذشتہ روز پاکستان آرچڑی فیڈریشن نے سیکرٹری جنرل محمد وصال خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک سے قبل پاکستان آرچڑی فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا پہلے مرحلے کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں لگایا تھا جس کے دوران پاکستان واپڈا کے کھلاڑی عبدالرحمن نے قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر پاکستان آرچڑی فیڈریشن نے عبدالرحمن کو قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کی لسٹ سے نکال دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ عید کے بعد پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں سات کھلاڑی جن میں تین مرد اور چار خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔ قومی ٹیم کے مرد کھلاڑیوں میں محمد طیب، محمد ندیم اور ادیس مجید جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں امہ زہرہ، نبیلہ کوثر، سمبل زبیر اور اقصی نواز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کو تین کوچز تربیت دیں گے جن میں سرفراز، عمران خان اور جلال الدین شامل ہیں۔ ایشین گیمز رواں سال اگست میں انڈونیشیاء میں کھیلی جائیں گی، جس میں پاکستان مختلف کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات